تاریخ مسخ کرنا اور نسل پرستی کو ہوا دینا آر ایس ایس,بی جے پی حکومت کا خاص وطیرہ اور پہچان ہے .ترجما ن دفتر خارجہ

پاکستان نے کہا ہے کہ نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت بھارت سے زیادہ دنیا میں کوئی ریاست تضادات کا شکار نہیں ؟ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی وزیراعظم کے ٹویٹ پرمیڈیا کے سوالات پر جواب میں کہا کہ ہندتواسوچ اور نفرت و تشدد پھیلانے والوں کا 1947 کے واقعات کو منفقانہ اور یک طرفہ انداز میں بیان کرنا شرمناک ہے.زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ  تاریخ مسخ کرنا اور نسل پرستی کو ہوا دینا آر ایس ایس۔بی جے پی حکومت کا خاص وطیرہ اور پہچان ہے ،انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس۔بی جے پی حکومت ہمیشہ سیاسی مقاصد کے لئے نفرت و تقسیم کے نئے بیج بوتی رہتی ہے،توقع ہے کہ بھارت میں رہنے والی معتدل آبادی مزید تقسیم کرنے کے سیاسی ہتھکنڈے کو مسترد کرے گی۔ اس سے قبل بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔پاکستان کے یوم آزادی پر مودی نے ٹویٹ کیا کہ تقسیم کے درد کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہماری لاکھوں بہنیں اور بھائی بے گھر ہو گئے اور بہت سے  اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ہمارے لوگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد میں14 اگست کو تقسیم ہند کی خوفناکیوں کی یادگار کے طور پر منایا جائے گا۔خدا کرے کہ یہ دن ہمیں سماجی تقسیم ، تفرقہ بازی کے زہر کو دور کرنے، وحدت اور سماجی ہم آہنگی پیدا کرنے کی  یاد دلاتا رہے۔

ای پیپر دی نیشن