وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر یوم آزادی پر جی او آر ون ،کلب چوک کے داخلی گیٹ کے قریب خوبصورت” دیوار پاکستان “تعمیر-”دیوار پاکستان“ کی مرکزی دیوار پر کلمہ طیبہ اور اس کے نیچے پاکستانی پرچم بنایا گیا ہے جبکہ”دیوار پاکستان“ کے بائیں جانب حکومت سندھ ، حکومت بلوچستان اور حکومت گلگت بلتستان کے سرکار ی نشان نصب کیے گئے ہیں اور”دیوار پاکستان“ کے دائیں جانب حکومت پنجاب، حکومت خیبر پختونخوا اور حکومت آزاد کشمیر کے سرکاری نشان نصب ہیں-وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر بننے والی” دیوار پاکستان“ قومی یکجہتی،بین الصوبائی ہم آہنگی اور یگانگت کی خوبصورت علامت ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب ، سندھ،بلوچستان، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسے منسوب ”دیوارپاکستان“بھائی چارے اور قومی یکجہتی کی علامت ہے- پنجاب حکومت بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے- پنجاب بڑے بھائی کے طور پر ہر صوبے سے محبت کا بھرپور حق ادا کر رہا ہے۔ موجودہ حالات میں بین الصوبائی ہم آہنگی،بھائی چارے اور اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔قومی یکجہتی، بین الصوبائی ہم آہنگی او ربھائی چارے کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے- ذاتی، گروہی، لسانی، علاقائی اورسیاسی اختلافات بھلا کر وطن عزیز کی ترقی کےلئے سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرناہوگا-پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ سب ترقی اور خوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں ۔ پیارے وطن کی مٹی کا قرض اتارنے کےلئے ذاتی انا اور مفادات کے خول سے باہر نکلنا ہوگا-وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پربننے والی” دیوار پاکستان “جدید فن تعمیر کا شاندار نمونہ ہے-پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سے منسوب دلکش ”دیوار پاکستان “نے شہریوں کے دل موہ لئے ہیں-یوم آزادی پر” دیوار پاکستان“ ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکزبنی رہی اور شہریوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اورشہری ”دیوارپاکستان“ کے پاس بچوں کے ساتھ تصویریں بنواتے رہے ۔