پاکستان زندہ باد! 12 بجتے ہی شہری سڑکوں پرآگئے‘ ہلہ گلہ‘ آتشبازی‘ ملی نغمے

Aug 14, 2022


لاہور (نامہ نگار) لاہور میں گزشتہ رات 12 بجتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد جشن آزادی منانے کےلئے سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈےوں سے سجائی گاڑےوں اور موٹر سائےکلوں پر سڑکوں پر نکل آئی ۔نوجوان گاڑیوں میں اونچی آواز میں ملی نغمے و گانے لگا کر رقص اور غل غپاڑہ کرتے رہے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ آتش بازی کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ پولےس اور منچلوں مےں آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ون ویلنگ اور لڑائی جھگڑے کے دوران19 افرا زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے جبکہ درجنوں منچلے ویلر پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ جنہےںمختلف تھانوں کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔تفصےلات کے مطابق گزشتہ رات12 بجتے ہی جشن آزادی منانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔شہر یوں کی بڑی تعداد جشن آزادی منانے کےلئے سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈےوں سے سجائی گاڑےوں اور موٹر سائےکلوں پر سڑکوں پر نکل آئی ۔شہرےوں کا جوش و خروش قابل دےد تھا۔ہزاروں منچلے موٹرسائیکلوں پر شہر کی مختلف شاہراہوں پر ون ویلنگ اور کرتب دکھاتے رہے۔ منچلے نوجوان موٹرسائیکلوں کے سائلنسر نکال کر ٹولیوں کی صورت میں کےنال روڈ، مال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ،ڈےفنس ،اقبال ٹاو¿ن ،جیل روڈ، جوہر ٹاﺅن، ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ون ویلنگ اور کرتب دکھاتے رہے۔ماچس پٹاخوں کے علاوہ باجے وسےٹےاں بھی بجاتے رہے۔نوجوان اونچی آواز میں ملی نغمے و گانے لگا کرسڑکوں پرگاڑےاں کھڑی کر کے رقص اور غل غپاڑہ کرتے اور نعرے لگاتے رہے ۔ مال روڈ، ڈیفنس، کینٹ، اقبال ٹاﺅن، فیروز پور روڈ، جیل روڈ اور دیگر پوش علاقوں میں فیملیز سے بھی منچلے نوجوان چھیڑ خانی کرتے رہے۔ اس دوران لڑائی جھگڑے کے بھی متعدد واقعات رونما ہوئے۔ شہر کی اہم شاہراہوں پرگاڑےوں کی لمبی قطارےں اور ٹریفک جام ہو گئی۔ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس نے اہم شاہراہوں پر لوہے کے بیرئیرز لگا کر ملحقہ راستے اور کٹ بند کر دئےے تھے تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑ سکے۔ پولیس کی ڈنڈا فورس کا مختلف سڑکوں پر موٹر سائےکل سوار منچلوں کےساتھ آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔پولےس نے متعدد منچلوں اور ویلروں کو پکڑ کر شہر کے مختلف تھانوں کی حوالات میں بند کر دیا۔جس سے تھانوں مےں منچلوں کو چھڑانے کےلئے آنے والے افراداور سفارشےوں کا بھی ر ش رہا۔

مزیدخبریں