پاک بحریہ اور فضائیہ کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمہ اور ویڈیو جاری


اسلام آباد (اے پی پی) پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی (ڈائمنڈ جوبلی) کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کیا ہے۔ نغمے میں پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جو دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت چوکس و تیار ہے۔ نغمے میں اس امر کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کیلئے جدت اور خودانحصاری کی جانب گامزن ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے یوم آزادی کی مناسب سے خصوصی ویڈیو جاری کر دی گئی۔ ”ترجمان پاکستان“ پاک بحریہ کی جانب سے وطن کو خراج محبت ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خصوصی ویڈیو میں پاکستان کی نامور شخصیات کی جانب سے وطن سے نسبت اور محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔

ملی نغمے جاری

ای پیپر دی نیشن