بھارتی خدشات مسترد‘ چینی بحری جہاز سری لنکن بندرگاہ پہنچ گیا

Aug 14, 2022


کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا نے چینی بحری جہاز کو بھارتی خدشات کے باوجود اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ جہاز ہمبنٹوٹا بندرگاہ پر لنگرانداز ہو گیا۔ یووان وانگ 5 کو بین الاقوامی شپنگ اور اینالیٹیکل سائیٹز کا سروے کرنے والا یسرج ویسل سمجھا جاتا ہے‘ تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اس جہاز کا دوہرا استعمال کرتے ہوئے اسے جاسوسی کیلئے استعمال کرتا ہے۔ چینی بحری جہاز کے حوالے سے بھارت کو خدشہ ہے کہ چینی جہاز بھارت میں فوجی تنصیبات کی جاسوسی کر سکتا ہے جبکہ بھارت‘ سری لنکا کے رستے بحرالہند میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یووان وانگ 5 بین الاقوامی بیلسٹک میزائل لانچ کی فضائی اور سیٹلائٹ ٹریکنگ کیلئے مقرر کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی حکومت نے اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہارکرتے ہوئے کولمبو کو اپنی شکایات پہنچا دی ہیں۔
چینی بحری جہاز

مزیدخبریں