لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک اچھی خارجہ پالیسی پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نکال سکتی ہے اور اس سلسلے میں دفتر خارجہ بہترین کوششیں کر رہا ہے۔ وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پاکستان میں دیگر ممالک کے ڈپلومیٹس کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے بھی خطاب کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفترِخارجہ کی پوری توجہ اس وقت ایف اے ٹی ایف اور جی ایس پی پلس جیسے نازک مسائل پر ہے۔ انہوں نے اپنے دورہِ چائنہ، امریکہ اور وسطی ایشیائی ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر جگہ سے پاکستان کے لئے مثبت تاثر ملا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشی استحکام کے لئے اکنامک ڈپلومیسی کا فروغ ناگزیر ہے اور اس سلسلے میں دفتر خارجہ بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو سو سال مکمل کرنے اور غیرملکی ڈپلومیٹس کے لئے گڈوِل ڈنر کے انعقاد پر مبارکبار پیش کی۔ صدر لاہور چیمبر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ لاہور چیمبر نے 2022ءمیں اپنے 100سال مکمل کر لئے ہیںاور انہیں ملک کے اس عظیم ادارے کے 100ویں صدر ہونے کا منفرداعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں، پاکستان نے افغانستان کی معاشی تعمیر نو اور متحدہ عرب امارات کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ یہ وقت پاکستان کا ساتھ نبھانے کا ہے۔ غیرملکی ڈپلومیٹس کو چاہیے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنے اور پاکستان کا سوفٹ امیج دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ میاں نعمان کبیر نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس ہمیشہ پاکستان میں مقیم غیرملکی ڈپلومیٹس کے لئے اہم حیثیت رکھتا رہا ہے۔ اس ادارے نے دوسرے ممالک کے ساتھ صنعت و تجارت کے فروغ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، اس ڈنر کا انعقاد اسی مقصد کے حصول میں ایک اہم اقدام ہے۔ انہوں نے پاکستان میں موجود یمن کے سفیر محمد مطاہر الاشابی کا اس تقریب کے اہتمام میں خصوصی تعاون کرنے پر بے حد شکریہ ادا کیا۔بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے سینئر راہنما سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سید قائم علی شاہ کے درمیان سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کےا گےا۔
بلاول