کنری( نامہ نگار )پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے حوالے ایک شاندار تقریب گورنمنٹ فضل عمر ہائیر سیکنڈری اسکول کنری میں منعقد ہوئی،جس کے مہمان خصوصی تعلیمی افسر کنری چوہدری پرویز معظم تھے،اس موقع پر طلباء نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کرکے خوب داد وصول کی،تقریب سے تعلیمی افسر پرویز معظم اور فضل عمر ہائیر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل سید محبوب علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلمے کے نام پر معرض وجود میں آیا ہمارے بزرگوں اور ماو¿ں،بہنوں نے آزادی کی خاطر آگ وخون کے دریا عبور کئے قائد اعظم محمد علی جناح اور ان
کے رفقاءکی طویل جدو جہد اور قربانیوں کے نتیجے میں بالاآخر ایک علیحدہ وطن پاکستان حاصل کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے استحکام،خوشحالی اور سینئر سیاستدان پی پی پی ایم این اے نواب محمد یوسف تالپور کی صحتیابی کیلئے دعا کا خصوصی اہتمام کیا گیا،علاوہ ازیں جماعت اسلامی کنری کے تحت ضلعئی امیر خلیل احمد کھوکر کی قیادت میں کارکنان نے جشن آزادی کے حوالے سے موٹر سائیکل ریلی نکالی ریلی نے شہر بھر کا گشت کیا ۔
جماعت اسلامی