پڈعیدن (نامہ نگار) قومی شاہراہ پر مورو ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا کو مبینہ کچل کر ہلاک کردیا،شوہر شدید زخمی ،ٹرالر ڈرائیور فرار،لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر مورو ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے آگے جانے والی موٹرسائیکل کو زوردار ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار ماں 30 سالہ مسمات شمشاد زوجہ امداد بھرٹ اور اس کا 5 سالہ بیٹا مہتاب ولد امداد بھرٹ کو کچل کر ہلاک کردیا اور شوہر امداد بھرٹ کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے ٹرالر سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ماں بیٹا کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا اور ضروری کاروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثاءکے حوالے کردیں ماں بیٹا کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،افسوس ناک حادثہ پر پورا علاقہ سوگوار ہو گیا۔