نو جونوںکو تحریک آزادی سے روشناس کرانا وقت کی ضرورت، ڈاکٹر جمال ناصر 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ، آزاد ریاست کے لئے ہمارے آباو¿ اجداد نے بے پناہ جانی و مالی قربانیاں دیں ،نوجوان نسل کو تحریک آزادی سے روشناس کرانا وقت کی ضرورت ہے ۔پاکستان کی بقاءاور استحکام کےلئے ہمیں ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر آگے بڑھنا ہوگا ۔قوم کی بیٹیوں کی تعلیم و تربیت کرکے ہم ایک بہترین معاشرہ اور اچھی نسل کو پروان چڑھا سکتے ہیں ۔یوم آزادی پر ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ ہم جھوٹی انا کے خول سے باہر نکل کر ایک خوشحال و باوقار عظیم تر پاکستان کی تکمیل میں اپنا اپناکردار ادا کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار صدرپاکستان گرین ٹاسک فورس و چیئرمین قمرجہاں فاو¿نڈیشن معروف پتھالوجسٹ ڈاکٹر جمال ناصر نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ،موہن پورہ میں پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سیمینار کا آغاز سال دوم کی طالبہ قدسیہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔سال دوم کی منیبہ ارشد نے نعت پیش کیاجبکہ ماریہ شیر افضل نے ملی نغمہ سنایا ۔سال دوم کی طالبہ عائشہ نیاز نے یوم آزادی کے حوالے سے اظہا رخیال کیا ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض روشان عنبر نے سر انجام دئیے ۔اس سے قبل ڈاکٹر جمال ناصر نے کالج لان میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا ۔

ای پیپر دی نیشن