ایف آئی اے کا عمران کو خط ، فنڈنگ ، اکاؤنٹس ریکارڈ طلب 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) ممنوعہ فنڈنگ کیس کی حتمی رپورٹ مرتب کرنے کے لئے ایف آئی اے   نے وفاق اور چاروں صوبوں میں تشکیل دی گئی پانچ ٹیموں کو تیز رفتاری سے تحقیقاتی عمل آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی، جس کے ساتھ اسلام آباد کی ٹیم نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان سیکرٹری جنرل  پی ٹی آئی اسد عمر کو خط ارسال کیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 21 نکات پر مشتمل اس خط میں تحریک انصاف سے 1996ء سے بنک سٹیٹ منٹس، اندرون اور بیرون ممالک فارن فنڈنگ کیلئے بنائی گئی کمپنیوں، ان کے بورڈ ممبران، بنکوں میں پیسوں کی منتقلی کے طریقہ کار، بنکوں سے رقوم نکلوانے کیلئے مقرر کئے گئے مجاز افرادکی تفصیل، مجموعی طور پر وصول کی گئی فارن فنڈنگ، فارن فنڈنگ کس کس کرنسی سے لی گئی، فارن فنڈنگ دینے والے مستقل ڈونرز کی تفصیل، سالانہ آڈٹ رپورٹس سمیت دیگر ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے پارٹی کے سیکرٹری مالیات اورآڈٹ ٹیموں کے درمیان خط و کتاتب اور آڈٹ کے سکوپ کے بارے میں بھی تفصیلات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے پی ٹی آئی کے ملک گیر جلسوں، احتجاج، لاک ڈاؤن، دھرنوں، لانگ مارچ سمیت دیگر پارٹی سرگرمیوں کے اخراجات کی بھی تفصیل لے رہی ہے۔ ایف آئی اے کی پانچوں تحقیقاتی ٹیموں کی مانیٹرنگ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی ٹیم کررہی ہے۔ ایف آئی اے نے عمران خان کو مطلوبہ ریکارڈ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اکائونٹس سے نکلوائی گئی رقوم کا ریکارڈ جمع کرایا جائے۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک وصول کی گئی ممبر شپ فیس کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جنرل سیکرٹری اسد عمر کو تمام ریکارڈ 15 دن کے اندر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...