راولپنڈی(جنرل رپورٹر)آزادی ایک نعمت ہے زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن تزک و احتشام سے مناتی ہیں ، پاکستانی قوم سبز ہلالی پرچم تلے متحد اور ایک ہیں ان خیالات کا اظہار ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر کیاانہوں نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ہمارا دشمن دہشت گردی ،فرقہ واریت، لسانی تعصب کے ذریعے ہم میں نفاق پیدا کرنا چاہتا ہے قوم کو نفاق نہیں اتفاق کی ضرورت ہے۔