ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر عارضی قیام و طعام تیار کرلیا گیا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)  وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی ہدایت پر این ایچ اے کا مسافروں کیلئے بڑا اقدام،ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر عارضی قیام و طعام تیار کرلیا گیاترجمان این ایچ اے کے مطابق ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر نماز کیلئے عارضی جگہ، پیٹرول پمپ، اور ٹک شاپ تیار، 250 کلو میٹر سے زائد موٹروے پرمسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، چیئرمین این ایچ اے کیپٹن ر محمد خرم آغا نے دو ہفتہ قبل ڈی آئی خان موٹروے کا دورہ کرکے مسافروں کی مشکلات کا جائزہ لیا تھا، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے عوام کو موٹروے پر بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی،چیئرمین این ایچ اے کیپٹن ر محمد خرم آغا نے وفاقی وزیر کی ہدایت پر فوری عمل درآمد کروایا،  عوام کو ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر تمام سہولیات اب میسر ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن