خضدار(نامہ نگار) گیسٹرو وباء پھیلنے سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ آڑینجی زانبری میں وباء گیسٹرو سے بڑی تعداد میں رہائشی وباء میں مبتلاء ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں میں زلیخا زوجہ عبدالغفور اور مدینہ بنت علی احمد شامل ہیں۔ آڑیجی سے تعلق رکھنے سماجی رہنماء شخص شفیق الرحمان نے بتایا کہ علاقے میں گزشتہ چار روز سے گیسٹرو کا مرض پھیلی ہوئی ہے اور اس میں بڑی تعداد میں لوگ مبتلا ہیں تاحال ہیلتھ کی ٹیم علاج کے لئے نہیں پہنچی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر علاقے میں ہیلتھ کا طبی عملہ روانہ کیا جائے تاکہ لوگوں کی جان بچائی جاسکے۔
خضدار گیسٹرو وباء پھیلنے سے خاتون اوربچی جاں بحق
Aug 14, 2022