راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج 140 ملین لوگوں کی جیبوں میں فون ہے یہ کلاشنکوف سے کم نہیں ہے وہ میڈیا جس کو لوگ سننا چاہتے ہیں اسکی ریٹنگ بڑھ چکی ہے جشن آزادی کے موقع پر کہتا ہوں پاکستان کی سا لمیت کو خطرات ہیں پاکستان کو اندر سے خطرات ہیں باہر سے نہیں13جماعتوں کے اکٹھا ہونے کا ایک ہی مقصد ہے کہ سامراج کی غلامی کی جائے ان کی کوشش ہے پاکستان کو اندر سے کمزور کر دیا جائے انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کی رات لال حویلی کے سامنے پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر بڑے جلسہ اور آتشبازی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان میں ہر قسم کا موسم یے مگر حالات ایسے پیدا کر دو کہ غریب کی زندگی اجیرن کر دی جائیان چوروں کو بھگانا ہے پوری کوششیں کرکے عوام کی عزت کو عمران خان سے ملکر بحال کرنا ہے اب الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ چورو ہماری جان چھوڑو الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ عوم پر چھوڑا جائے تم اپنی عدلیہ اور اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ہم اسکی عزت کے قائل ہیں ہم یہ بھی کہتے ہیں آپ اس ملک کے حکمران ہو 25 مئی کو جو ظلم ہؤا اسکی مثال نہیں ملتی اگر عمران خان کو سازش کا نشانہ بنایا گیا یا گھیرا تنگ کیا گیاتو اعلان کرتا ہوں کہ سچائی کیساتھ کھڑا رہوں گا شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج 75 ویں یوم آزادی پر پچاسواں جلسہ ہییہ دو حصوں میں منائیں گے ایک عمران خان کی تقریر سارے سنیں گیاور دوسرا اپنے شہر کو بارہ بجکر ایک منت پر بتاؤں گاکہ ہم نے ان تمام چوروں، ڈاکوؤں اور مولانا فضل الرحمان کو شکست فاش دینی ہے یہ جلسے کا پہلا حصہ ہے آخری حصّہ خان صاحب کی تقریر ختم ہونے پر دو ں گاآتشبازی اور قومی ترانے سے ولولہ پڑھا ہے شہباز شریف کہتا ہے میثاقِ معیشت کی بات کرتا ہوں چورو پہلے اس ملک کی معیشت کو لوٹا ہے ایک ایک گھر سے بددعا نکل رہی ہے بہنو اور بیٹیو اس حکومت کے62 وزیر ہیں یہ کہتے ہیں آؤ بیٹھ کر بات کریں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے لوگوں کے ضمیر بیچے ہم نے ساری زندگی اصول کی سیاست کی ہیہمیں سولہ مرتبہ آپ نے ووٹ دے کر جتوایامیدان میں وہی اتر سکتا جس کا دامن صاف ہو میں نے کبھی کرپشن نہیں کی انہو ں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے ڈاکو زرداری نے حکومت بنائی عمران خان نے پندرہ سیٹیں جیت کر ان کو طمانچہ ماراانہوں نے کہا کہ دس کروڑ لوگ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں کل نو روہے فی یونٹ بجلی پر اور بڑھایاغریب آدمی مکان کا کرایہ نہیں دے سکتا اور تم لندن میں محل رکھتے ہوتمہارے لئے کوئی قانون نہیں بنا شہباز شریف پر جب فرد جرم پھر لگنے ہے کہتیہیں مصروف ہیں کہتیہیں حمزہ لندن میں ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف تم کل آ جاو آئندہ بھی عمران خان ہی ہے انشاء اللہ تم سازشیں کر رہے ہو کہ نواز شریف اہل اور عمران خان نا اہل ہو جائیعقل کے اندھوں کو کہنا چاہتا ہوں اللہ کے بعد طاقت عوام کی ہوتی ہییہ13 پارٹیاں اکٹھی ہوئی ہیں ایم کیو ایم جب بھی رکوع کا وقت آتا ہے وہ سجدے میں چلی جاتی ہے ہم نے اس شہر مںں کسی بدمعاش کو گردن اٹھا کر چلنے نہیں دیا یہ میڈیکل یونیورسٹی اللہ نے ہم سے بنوائی باقی تمام بھی ہم سے بنوائی ہمارا تعلیم میں ستائس واں نمبر تھا آج پہلا ہے انہو ں نے کہا کہ افغانستان میں کیا ہوا باڑ بھی لگائی گئیں یہ سوات میں کیا ہو رہاہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جن لوگوں کو نکالا گیا آج وہی داخل ہو رہے ہیں ہم سب ملکر اس پاکستان کو بچائیں گے اگر غریب عوام نے فیصلے اپنے ہاتھوں میں لئے تو زرداری نواز شریف تمہارے لئے زمین تنگ ہو جائے گی۔
آج 140 ملین لوگوں کی جیبوں میں فون ،جو کلاشنکوف سے کم نہیں:شیخ رشید
Aug 14, 2022