گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) عدل و انصاف کی فراہمی کے لئے مقدمات کا اندراج اور تفتےش مےرٹ پر کی جائے ۔شہرےوں کو رےلےف دےنے کے لئے پولےس افسردن رات اےک کر دےں۔ہر پولےس افسر کو بہتر کام کرنے کا موقع فراہم کےا جائے گا اور کارکردگی کی بنےاد پر عزت و تکرےم کا معےار قائم کےا جائے گا۔ ان خےالات کا اظہار آ ر پی او منیر مسعود مارتھ نے چارج سنبھالنے کے بعد آفس میں تعارفی مےٹنگ مےں پولےس افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔اس موقع اے ڈی آئی جی اسد محمود ،ڈی ایس پی لیگل صفدر ہنجرا ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران اعظم رضا،اسٹاف آفیسر نعمان بٹر ، انچارج سکیورٹی اعجاز یامین ،ریڈر محمد صابر،انچارج شکایات سیل ماجد علی،پولیس ترجمان محمد عرفان شمیم اورآر پی او آفس کی تمام برانچز کے انچارج بھی موجود تھے۔
دوران خطاب آر پی اونے کہا کہ نےک نےتی اور صدق دل کے ساتھ کام کرنے سے کام آسان اور منزل کا حصول ےقےنی ہو جاتا ہے۔کرپشن کی شکاےت پر نہ صرف سخت محکمانہ کارروائی عمل مےں لائی جائے گی بلکہ ایسے افسران کو محکمہ سے فارغ کر دیا جائے گا ۔ رےجنل پولےس آفےسر منیر مسعود مارتھ نے انچارجز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ و ہ آنے والے سائلین سے انتہائی شائستگی سے پیش آئیں اور ان کو عزت و احترام کے ساتھ بٹھا کر اُن کے مسائل سنیں ۔