تحریک آزادی کے شہدا کی قربانیوں کا فہم نئی نسل کو ضرور دیا جائے: عمران شاہ 

Aug 14, 2022


لاہور(کامرس رپورٹر) تحریک انصاف پی پی 132 کے سینئر رہنماءعمران شاہ نے جشن آزادی پر قوم کے نام مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کے غیور عوام کو محنت سچائی اور دیانتداری سے حالات کے رخ بدلنے کی ضرورت ہے۔ تحریک آزادی پاکستان کے شہداءکی قربانیوں کا فہم نئی نسل کو ضرور دیا جائے ۔ ارض وطن کی آزادی اور پاک وطن کے خواب کو تعبیر دینے کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔ آزادی کے 75سال بعد بھی شہداءکی تعظیم و توقیر میں کمی نہیں آئی اور نہ آئندہ کبھی آئےگی۔

 پاکستان کے مخلص اور دلیر قائد عمران خان کے ویژن کیساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ قائد اور اقبال کے ویژن کی پاسبان پاکستان تحریک انصاف محبتوں کے رشتے کو پروان چڑھانے کیلئے کوشاں ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ 

مزیدخبریں