تجارتی مراکز کیلئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر ضروری ہے: چوہدری سلطان 


 لاہور (کامرس رپورٹر) سینٹر ل چیئرمین پاکستان ہارڈ ویئر مرچنٹ ایسوسی ایشن چوہدری سلطان نے لاہور میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر تجارتی مراکز کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ٹریفک کا اڑدھام تاجروں کے کاروباری امور کیلئے شدید پریشانی کا باعث بن چکا ہے۔ تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی سنجیدگی کو سراہتے ہیں۔ فوکل پرسن چیئرمین پی ٹی آئی برائے تاجران ناصر سلمان کی انتھک کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 


ہمارا وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے مطالبہ ہے کہ داتا دربار تا ریلوے اسٹیشن لاہور کی درجنوں بڑی منڈیوں کیلئے سہولیات کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔ پارکنگ پلازوں کی تعمیر سے بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ لاہور کے تجارتی و اقتصادی حلقے امید رکھتے ہیں کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی تاجروں بازاروں مارکیٹوں اور منڈیوں کے مسائل حل کرنے میں ترجیحی بنیادوں پر احکامات جاری کرینگے۔ پاکستان ہارڈویئر مرچنٹ ایسوسی ایشن تاجروں کا پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ لاہور میں سازگار تجارتی امور کی انجام دہی کیلئے تاجروں کو پارکنگ پلازے فی الفور مہیاء کئے جائیں۔ تاجر رہنماوں کی مشاورت سے پارکنگ پلازوں کی تعمیر عمل میں لاتے ہوئے خوشحال کاروبار اور سازگار کاروباری حالات کیلئے پائیدار اقدامات کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن