لا ہور (نیوز رپورٹر) صدر ادارہ قومی تشخص ڈاکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ یوم ِ آزادی 1947 کے تاریخ ساز موقع پر مسلمانان بر صغیر کا سر فخر سے بلند تھا کیونکہ قائداعظم ؒ کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت ہندوئوں سے الگ دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک دو قومی نظریہ کی بنیادپر حاصل کیا گیا تھا جس میں قائداعظم ؒ فلاحی اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتے تھے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سال یو مِ آزادی کو مظلوم کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر منایا جائے تاکہ اقوام عالم کشمیریوں کو بھارتی جبر و تشدد سے بچانے کیلئے ہمارے ساتھ کھڑی ہوں۔ آج آزادی کیلئے بر سرِ پیکار قوموں کی جدوجہد آزادی کو دیکھ کرتحریک آزادی کے قائدین کی عزت و عظمت میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔23 مارچ 1940 میں قراداد پاکستان منظور کی گئی اور صرف سات سال کے عرصہ میں مسلما نوں کو ہندوئوں ، انگریزوں اور سکھوں کے مظالم اور غیض و غضب سے نجات دلادی ۔