لاہور(لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم 21سالہ آمنہ گل پیادیس سدھار گئی۔قوت سماعت و گویائی سے محروم آمنہ گل کی شادی 2019 میں امریکہ میں مقیم پاکستانی شہری سے انجام پائی تھی۔آمنہ گل کے کاغذات اور ویزہ کے بعد گزشتہ روزاس کی باقاعدہ رخصتی کردی گئی ۔ چیئرپرسن سارہ احمدودیگر نے آمنہ گل کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ آمنہ گل 2005 سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم ہے اور2017 سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں آمنہ گل بطور اسسٹنٹ کیئر ٹیکر کام کر رہی ہے۔