عمران خان کی مقبولیت سورج غروب ،زوال شروع ہو چکا، سعدیہ تیمور، حنا بٹ 

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور اور حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت سورج غروب اور زوال شروع ہو چکا ہے۔بڑکیں مارنے کی بجائے قوم کو اپنی اصلیت اپنے منہ سے بتادیں۔فارن فنڈنگ کے فیصلے سے عمران خان اور تحریک انصاف کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔عمرانی ٹولہ اپنے آقا کے گناہ چھپانے کیلئے چیخیں مار رہے ہیں۔میڈیا پر واویلا کرنے کی بجائے عارف نقوی اور ملنڈا گیٹس سے ملنے والے ڈالرز کی حقیقت قوم کو بتائیں۔عمران خان جھوٹ کو بھی سچ بنانے کے ماہر ہیں اور انکا کی ٹیم اس جھوٹ کو پھیلانے کی تنخواہیں لیتی ہے۔سعدیہ تیمور نے کہا امریکی غلامی کے خلاف نعرے لگانے والا شخص امریکی فرم کی مدد حاصل کررہا ہے۔اسکے فالورز بھی عقل کے آندھے ہیں جو دن رات اس کے دوغلے پن سے تنگ نہیں آتے۔عمران خان ماہانہ ساٹھ لاکھ امریکی فرم کو صرف اس لیے دے گا کہ جوبائیڈن کو مجھے سے فون پر بات کرنے پر قائل کیا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے عمران خان کو ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت دبائو میں آکر دی ہے۔کھیلوں کے میدان سیاسی رنگبازی کیلئے نہیں کھیل کیلئے ہی استعمال ہوتے ہیں۔حناپرویز بٹ نے کہا فارن فنڈنگ میں عمران خان فارن ایجنڈ ڈکلیئر ہوچکا ہے۔
جلسے کرکے اور حلقوں میں الیکشن لڑکے کوئی تیس مار خان نہیں بن سکتا۔نوجوان نسل کو گمراہ کرنا عمران خان کا پسندیدہ مشغلہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن