پاکستان میں بسنے والی اقلتیں  محب وطن ہیں : وسیم انجم سندھو 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن)منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ اقلیتی برادر یوں کو زندگی کے ہر شعبے میں شمولیت کے وسیع مواقع فراہم کرنے سے ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا جس کی خاطر موجودہ حکومت کے اٹھائے گئے موثر اقدامات پراقلیتی برادری مطمئن اور ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر ہر قربانی دینے کو ہمہ وقت تیا ر ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا کہ حصول پاکستان کی طرح تعمیر پاکستان کی جدوجہد میں بھی اقلیتوں کا کردار نہایت اہم اور کلیدی ہے پاکستان میں بسنے والی اقلتیں محب وطن ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن