دوقومی نظریہ ہماری بقاء اوربہبود کی علامت ہے :نوید اختر 

Aug 14, 2022

جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان نے کہا ہے کہ یوم آزادی کا دن ہم سے تجدید عہد کاتقاضاکرتا ہے دوقومی نظریہ ہماری بقاء اوربہبود کی علامت اورضمانت ہے اپنے نظریات سے انحراف کرنیوالی اقوام نشان عبرت بن جاتی ہیں قیام پاکستان کے اغراض ومقاصد سے انحراف نے ہمیں دوبارہ ایک قوم سے ہجوم بنادیا،عمران خان کی قیادت میں ہم نئے پاکستان کی تشکیل کی خاطر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں