16اگست کو پہلے ون ڈے سے قبل ٹیم مینجمنٹ کامبی نیشن پر غور کریگی


لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ون ڈے سکواڈ نے نیدرلینڈز میں ڈیرے ڈال دیئے۔ 3ون ڈے میچز 16 ،18 اور21 اگست کو کھیلے جائیں گے،دوران سفر چند کرکٹرز نے ماسک پہنے رکھے،کئی نے ضرورت محسوس نہیں کی، کھلاڑیوں کی آپس میں گپ شپ بھی ہوتی رہی،ایئرپورٹس پر سیلفیز اور تصویریں بنانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔لاہور میں تربیتی کیمپ کے دوران بارشوں کی وجہ سے کرکٹرز کو صرف ایک روز قذافی سٹیڈیم میں کھلے آسمان تلے ٹریننگ کا موقع ملا تھا۔ روٹرڈیم کے خوشگوار موسم میں مہمان کرکٹرز کے پاس تیاریاں مکمل کرنے کا اچھا موقع ہوگا۔16اگست کو پہلے ون ڈے سے قبل میسر وقت میں ہونے والے ٹریننگ سیشنز میں کھلاڑی ٹریننگ اور مینجمنٹ ممکنہ کمبی نیشن پر غور کرے گی، شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس مکمل بحال ہونے پر انھیں تیسرے میچ میں کھلانے کا امکان ہے،ابتدائی دونوں میچز میں ان کا خلا شاہنواز دھانی یا وسیم جونیئر سے پر کیے جانے کا امکان ہے۔ڈراپ ہونے والے حسن علی کی جگہ سنبھالنے کیلئے نسیم شاہ کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،حارث رو¿ف پیس باﺅلنگ میں سینئر کا کردار ادا کریں گے۔کھلاڑیوں نے گزشتہ روز روٹر ڈیم میں ایک دن آرام کیا البتہ جم سیشن کیا اور ورزشیں کرتے رہے ‘ قومی سکواڈآج اتوار کو پریکٹس کریگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...