اسلامی یکجہتی گیمز میں ویٹ لفٹر  حیدر علی میڈل نہ جیت سکے


لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسلامی یکجہتی گیمز میں ویٹ لفٹر حیدر علی میڈل نہ جیت سکے۔ترکیہ کے شہر قونیہ میں ہونے والے گیمز میں حیدر علی نے مجموعی طور پر 295 کلو وزن اٹھایا اور بارہویں پوزیشن پر رہے۔ 
 اسلامی یکجہتی گیمز ‘پاکستانی پیراک امان صدیق
 نے فری سٹائل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی
 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی پیراک نے 5 ویں اسلامی یکجہتی گیمز میں سوئمنگ کے 400 میٹرز فری سٹائل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ محمد امان صدیق نے 4 منٹ 19.05 سیکنڈز کےساتھ حتمی مقابلے میں شرکت کا حق پالیا، تاہم پاکستان کے دانیال غلام نبی50 میٹرز بریسٹ سٹروک ایونٹ کے ہیٹ مقابلے میں 31.28 سیکنڈز کےساتھ چھٹے نمبر پر رہے۔

ای پیپر دی نیشن