منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام ”تحریک پاکستان میں خواتین کا کردار“ تقریب 


لاہور(لیڈی رپورٹر) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام 75ویں یوم آزادی کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں ”تحریک پاکستان میں خواتین کا کردار“ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ مقررین نے تحریک پاکستان میں حصہ لینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔

کرتے ہوئے کہاکہ تحریک پاکستان ہو یا تعمیر پاکستان کی جدوجہد خواتین نے مرکزی کردار ادا کیا،آبادی کے 50فیصد کو ترقی کے دھارے سے باہر رکھ کر کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ سیمینار سے چیئرمین پولیٹیکل ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ارم خالد، سابق ممبر قومی اسمبلی رخسانہ نوید، ممبر صوبائی اسمبلی فاطمہ جناح کی قریبی ساتھی شمسہ علی ایڈووکیٹ،سابق سیکرٹری لاہور بار ایسوی ایشن وسینئر قانون دان سیدہ فیروزہ رباب،تحریک انصاف کی مرکزی رہنما سابق ایم این اے غزالہ سیفی، نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت، ڈائریکٹر منہاجین عائشہ شبیر،عائشہ مبشر،ام حبیبہ اسماعیل سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما و¿ں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن