لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ آزادی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک بیش قدر نعمت ہے،ذات اور جماعت کے مفاد سے بالا ہو کر آزادی کی نعمت کی حفاظت کریں، اپنے آپ کو دوسروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا شکست خوردہ ذہنیت کی انتہا ہے اگر اس پالیسی کو اختیار کر لیا گیا تو مسلمان اپنی تباہی اور بربادی خود مول لیں گے۔