مری(نامہ نگار خصوصی )پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں دو مرتبہ کمی کے باوجود فیض آباد سے مری او ر اندرون مضافات چلنے والے ٹرانسپوٹروں نے کرایوں میں کمی کرنے بجائے مزیداضافہ کر دیا ہے اس طرح لانگ روٹ پر100روپے سے120 تک مسافروں سے زائد کرایہ وصول کیا جارہاہے جبکہ اندرون لوکل روٹ پر ایک کلو میٹر کا 50روپے تک کرایہ وصول کیا جا رہا ہے اور بعض اوقات ٹرانسپوٹرز اس کے علاوہ من مانے کرایے وصول کرتے ہیں مری کے تمام روٹوں پر انتہا درجہ کی لا قانونیت و بد انتظامی ہے یہ کرایہ انامے کوئی یا انتظامیہ مقرر نہیںکرتے نام نہاد ٹرانسپوٹروں کی یونین اپنی مرضی سے جب چائیں کرایوں میں اضافہ کر دیتی ہیں فیض آباد سے مری شہر اور مضافات کے روٹس نیو مری ڈھانڈہ اپر دیول باڑیاں بیروٹ علیوٹ اور دیگر روٹوں پر 280سے لیکر400روپے تک کرایہ وصول کیا جاتا ہے اس طرح لوکل روٹ پر جھیکا گلی سے مال روڈ دوکلومیٹر کا کرایہ پچاس روپے وصول کیا جاتا ہے کشمیری بازار اپر دیول کلڈنہ سنی بنک باڑیاں بانسرہ گلی سہر بگلہ پھگواڑی اور نیو مری اور لنک روڈ پر ٹرانسپوٹرز من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں مری کے روٹوں پر ٹرانسپوٹرز مافیا مقامی لوگوں اور سیاحوں کو ونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے عوام اور سیاحوں نے ٹرانسپوٹروں کے اس ظلم اور زیادتی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ پر کڑی تنقید کی۔
فیض آباد سے مری او ر اندرون ٹرانسپوٹروں نے کرایوں میںمزید اضافہ کر دیا
Aug 14, 2022