راولپنڈی(جنرل رپورٹڑ) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں عیدالاضحی صفائی آپریشن میںپنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ اور تمام عملے کی تعریف کی گئی اور عید الاضحی صفائی آپریشن میں شریک عملے کیلئے اعزازیہ کی منظوری بھی دیدی گئی، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بورڈ ممبر زاہد فاروق کی زیر صدارت آر ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس میں ہوا،اجلاس میں ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ،کمپنی سیکرٹری طاہر بشیر ،بورڈ ممبران ،غلام عباس خان،اقبال اعوان،فاروق حسن ملک ،رضوان شبیر،علی نصیر امینی،روحامہ گل اور انیل پیٹرنے شرکت کی۔
عیدالاضحی صفائی آپریشن ، آر ڈ بلیو ایم سی کی پنجاب میں دوسری پوزیشن ، عملے کیلئے اعزازیہ کی منظوری
Aug 14, 2022