تعلیمی  بورڈ کمپلیکس کو برقی قمقموں سے سجایا گیا،قومی پر چم بھی آویزاں

Aug 14, 2022

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان کے 75ویں یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات ملک بھر میں پورے جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبات کے ساتھ منائی جارہی ہیں 75 ویں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے بورڈ کمپلیکس کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور قومی پر چم بھی آویزاں کیا گیا ہے 12اگست کی شب بورڈ کمپلیکس میں چراغاں بھی کیا گیا اس سلسلہ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے سبزا زارمیں پود ا لگانے کی تقریب منعقد ہوئی نورالا مین مینگل کمشنر / چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے اپنے ہاتھوں بورڈ کے لان میں ایک خوبصورت پودا لگایا اس موقع پر نوشین اسراراسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر و ڈائریکٹر اسٹاف ٹو کمشنر / چیئرمین، ثمینہ سلیم سیکرٹری بورڈ،پروفیسرناصر محمود اعوان کنٹرولر امتحانات اور بورڈ افسران و ملازمین موجود تھے، کمشنر / چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے پودوں کی افادیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پودے لگانا سنتِ نبوی اور صدقہ جاریہ ہے پودوں اور درختوں سے صاف ستھرا ماحول پیدا ہوتا ہے یہ انسانی حیات اور بقا ء کے ضامن ہیں پودے خوبصورتی اور صحت مندی کی علامت ہیں زندہ قومیں اپنا جشن ِ آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہیں ہمیں اپنا جشن آزادی یوم تشکر کے طور پر منانا چاہئے ۔

مزیدخبریں