پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل شہباز خان تھے۔پنجاب رینجرز سے پاک فوج کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔مہمانِ خصوصی میجر جنرل شہباز خان نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔