وزیرآباد +ڈسکہ (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) اوباش ملزم نے خاتون کے ساتھ گھر میں گھس کر زیادتی کی۔ ڈسکہ کی خاتون (ش) گھر میں موجود تھی کہ اسی دوران ملزم قاسم اور ایک نامعلوم گھر میں گھس آئے او زیادتی کر ڈالی۔ نکاح کا جھانسہ دے کر اوباش کی خاتون سے سالوں تک جنسی زیادتی‘ دو بچے بھی پیدا کر دیئے۔ خاتون کی جانب سے نکاح کے اصرار پر ملزم وعدے وعدے کرتے ٹالتا رہا‘ دوبارہ جنسی زیادتی کی کوشش پر خاتون نے ملزم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔ دھونکل روڈ نظام آباد کی رہائشی (ر) نے تھانہ صدر وزیرآباد میں درخواست دائر کی کہ اس کو لاثانی دھونکل روڈ نظام آباد کے رہائشی ارسلان اقبال نے شادی کا جھانسہ دے کر اپنے جال میں پھنسا لیا اور مسلسل کئی سال تک اس سے جنسی زیادتی کرتا رہا اس دوران اس کے ہاں دو ناجائز بچے ارمان اور انشا متولد ہوئے جب بھی اپنے بچوں کو والد کا نام دینے کی بات کی تو ملزم حیلے بہانے سے ٹالتا رہا‘ جنسی تعلق قائم کرنے کی کوشش کی۔ میرے انکار پر ملزم غصہ میں آگیا اور تشدد کی کوشش کی۔ اسی اثناءمیں میری والدہ اور محلہ داروں نے مجھے بچا لیا‘ خاتون نے پولیس تھانہ صدر سے درخواست میں مطالبہ کیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ پولیس نے درخواست وصول کر کے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔
زیادتیاں