ہرنائی (آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کان کے اندرزہریلی گیس بھر جانے سے دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔لیویزکے مطابق واقعہ شاہرگ میں واقع مائنز ایریا نمبر 151، بلاک نمبر چار اورکوئلہ کان نمبر 2 میں پیش آیا جہاں زہریلی گیس بھرجانے سے دو کان کن جاں بحق ہو گئے۔
یویزکے مطابق ایک کان کن کی نعش نکال لی گئی دوسرے کی لاش نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ،مزید کانکنوں کی بھی کان میں موجودگی کی اطلاع ہے،مزدوراپنی مدد آپ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
کان حادثہ