سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) حالات سے تنگ بزرگ شہری نے نہر میں کود کر جان دے دی۔ نعش کو نکال لیا گیا۔ دو روز قبل نالہ ڈیک میں ڈوینے والے60سالہ شخص کی نعش بھی مل گئی۔ سیالکوٹ کے رہائشی ستر سالہ بزرگ شہری محمد یاسین نے حالات سے تنگ آکر نہر ساہوالہ میں کود کر جان دے دی۔ ریسکیو1122نے نعش کو نہر سے نکال کر اس کی شناخت کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔ دوسری جانب نالہ ڈیک کراس کرتے ہوئے دو روز قبل ڈوبنے والے60سالہ رفیق ولد محمد دین کی نعش کو بھی ریسکیو 1122نے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا۔
خودکشی