موغادیشو (اے پی پی)صومالیہ کے شمالی علاقے صومالی لینڈ میں ملیشیا کے حملے میں 9فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 17زخمی ہو گئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق صومالی لینڈ کے پولیس کمانڈر محمد عدن ساقادی نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ملیشیا گروپ نے فوجیوں پر ہرگیسا شہر کے قریب گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9فوجی ہلاک اور 17زخمی ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا ہلاک ہونے والے باقاعدہ گشت پر تھے فائرنگ کے بعد مزید فوجی دستوں کو بھیجا گیا جنہوں نے ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتالوں میں پہنچا کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔
موغادیشو