روس کا یوکرائن پر میزائل حملہ ، 7 افراد ہلاک ،67 زخمی 


کیف (نوائے وقت رپورٹ) یوکرائن کے پ±ررونق علاقے پوکروسک میں روسی فوج نے 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے جب کہ رہائشی عمارتوں، ہوٹل، پکوان سینٹرز، دکانوں اور انتظامی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن کے مشرقی شہر پوکروسک میں روس نے 40 منٹ کے فرق سے دو میزائل داغے۔ اس علاقے میں قبضے کے لیے دونوں ممالک کی افواج متحارب ہیں۔ روس کے میزائل حملے میں پ±ررونق علاقے کی کئی عمارتیں اور کاروباری مراکز مٹی کے ڈھیر بن گئے۔ 5 منزلہ عمارت کے ملبے سے 7 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 67 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یوکرائن کے وزیر داخلہ ایگور کلیمینکو نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ڈونیٹسک علاقے کا ایک اعلیٰ سطح کا اہلکار بھی شامل ہے۔ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ‘لیکن ریسکیو اہلکاروں کو بار بار ہونے والی شیلنگ کی وجہ سے اپنا کام معطل کرنا پڑا ہے۔ روس یوکرائن جنگ کے حالیہ محاذ پوکروسک شہر کی آبادی 60 ہزار کے لگ بھگ ہے تاہم جنگ کے بعد سے اکثریت شہر چھوڑ کر دوسرے مقام پر منتقل ہوگئی۔ یاد رہے کہ پوکروسک کو ستمبر میں یوکرائن نے دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا تھا‘ لیکن روس نے اس شہر کے بڑے علاقے پر پھر سے قبضہ کر لیا۔
روس میزائل حملہ

ای پیپر دی نیشن