ماسکو (نوائے وقت رپورٹ ) چاند پر بھیجے جانے والے روس کے خلائی مشن لونا 25 نے پہلا ڈیٹا بھیجنا شروع کر دیا۔ روسی خلائی ایجنسی کے مطابق روسی سائنسدانوں نے لونا 25 سے موصول ڈیٹا پر کام شروع کردیا ہے، لونا 25 چاند پر پانی کی ممکنہ موجودگی معلوم کرنے کیلئے قطب جنوبی سے نمونے جمع کرے گا۔بھارت کا 14 جولائی کو روانہ ہونے والا مشن چندریان 3 بھی چاند کے مدار میں موجود ہے، بھارتی مشن چندریان 23 اگست کو چاند کے قطب جنوبی میں ا±ترنے کی کوشش کرے گا۔بھارت اور روس کے خلائی مشن چاند کے قطب جنوبی پر پہلی کامیاب لینڈنگ کیلئے کوشاں ہیں تاہم اب تک امریکا، چین، روس سمیت کوئی بھی چاند کے قطب جنوبی میں کامیاب لینڈنگ نہیں کر سکا ۔جمعے کو روانہ ہونے والا لونا 25 پانچ روز میں چاند تک پہنچے گا اور چاند کے مدار میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد چاند کی سطح پر اترے گا۔
روسی خلائی مشن