افغان خواتین کے یونیورسٹی جانے کا فیصلہ ہیبت اللہ کریں گے، مشیر تعلیم

Aug 14, 2023


کابل (نیٹ نیوز) افغان وزارت اعلیٰ کے مشیر نے کہا ہے یونیورسٹیاں طالبات کو دوبارہ داخلہ دینے کے لیے تیار ہیں لیکن افغان حکومت کے سربراہ ہیبت اللہ اخوند زادہ ہی بتا سکتے ہیں ایسا ہو گا تو کب تک ہو گا۔ وزارت ہائر ایجوکیشن کے مشیر مولوی عبدالجبار نے کہا جیسے ہی اخوندزادہ نے پابندی ہٹانے کا حکم دیا، یونیورسٹیاں طالبات کو دوبارہ داخلہ دینا شروع کردیں گی تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ایسا کب تک ہو گا۔ انہوں نے کہا اخوندزادہ نے یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا حکم دیا، اس لیے وہ بند کردی گئیں، جب وہ کھولنے کا کہیں گے، اسی دن کھلیں گی۔وزارت اعلیٰ تعلیم کے مشیر نے کہا ہمارے تمام رہنما لڑکیوں کی تعلیم کو دوبارہ شروع کرنے کے حق میں ہیں، یہاں تک کہ ہمارے وزرا بھی اس کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہا یہ ہماری ہیبت اللہ اخوندزادہ کے لیے اطاعت ہے جس کی وجہ سے ہے کہ ہم ان کے حکم پر عمل پیرا ہیں۔
 مشیر تعلیم

مزیدخبریں