لاہور( خصوصی نامہ نگار)پاکستا ن مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے کہا ہے کہ پاکستا ن دوقومی نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا اور تاقیامت قائم ودائم رہے گا۔ہر جگہ نظریہ پاکستان کا پیغام اسی جذبے سے لوگوں تک پہنچائیں گے۔ ہمارے بڑوں نے تحریک پاکستان کے دوران قائداعظم اور مسلم لیگ کا پیغام پہنچایا تھا۔ انتہائی خوشی ہے کہ برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی یوم آزادی کے دن کو جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جشن آزادی کی مناسبت سے منعقد ہ کبڈی میچ اور میوزیکل پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔