لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اطلاعات و بلدیات پنجاب عامر میر کی ہدایت پر لاہور میں غیرقانونی ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بڑے کریک ڈاو¿ن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منظور شدہ نقشوں کے برعکس زیر تعمیر 51 سے زائد کمرشل اور رہائشی عمارتیں سیل ر دی گئی ہیں۔ نقشہ منظوری کے بغیر بننے والی عمارتوں کو گرائے جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔وزیر بلدیات عامر میر کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر ارشاد احمد نے غیر قانونی تعمیرات میں سہولت کاری کرنے والے بلڈنگ انسپکٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔