تین منٹ میں 348 نی سٹرائکس‘ پاکستانی ایم ایم اے فائٹر امین محسود نے گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایم ایم اے فائٹر امین محسود نے مصر کے گبیر کہلاوی کا مشکل ترین گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔مصر کے گبیر کہلاوی نے تین منٹ میں 275 نی سٹرائکس کئے تھے جبکہ پاکستان کے امین محسود نے تین منٹ میں 348 نی سٹرائکس کر کے ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔امین محسود نے 70 کے سٹرائکس کے مارجن سے ریکارڈ توڑا۔ امین محسود پاکستانی مارشل آرٹسٹ اور گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔
ورلڈ ریکارڈ 

ای پیپر دی نیشن