آزادی کی قدر پہچاننا ہوگی ، پاکستان کا مستقبل تابناک : محسن نقوی 


لاہور( نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 76 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اہل وطن کو جشن آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں - آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اللہ تعالیٰ کا شکرہے کہ ہم آزادوطن میں سانس لے رہے ہیں،ہمیں آزاد وطن کی قدر و منزلت کو پہچاننا ہوگا۔آزادی کی شمع روشن کرنے کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے اپنا خون دیا، بزرگوں نے ہمارے آزاد مستقبل کے لیے اپنا حال قربان کیا- تحریک پاکستان کی جدوجہد میں شہید ہونے والوں کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔وطن کے امن کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے شہدائ کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یوم آزادی کا تقاضاہے کہ ہم اپنے ماضی کے تجربات کی روشنی میں بہتر مستقبل کے لئے حکمت عملی بنائیں -وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ ایمان،اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر کاربند رہ کر سب کو ملکی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا- انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کوایک پرامن، مضبوط اور خوشحال پاکستا ن دینا ہے۔ قوم کو ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے مثالی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا-انشاء اللہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور وطن عزیز نے بہت آگے جانا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستانی قوم ہر چیلنج سے سروخرو ہوکر نکلے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ آئیے آج ہم اس عہد کی تجدید کریں کہ اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ہم پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی توانائیاں وقف کریں گے اور مل کر پاکستان کو عظیم تر بنائیں گے۔ پاکستان کے 76واں یوم آزادی پرپنجاب حکومت کی مرکزی تقریب کل حضوری باغ میں ہو گی-نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی ہونگے - وزیراعلیٰ محسن نقوی مزار اقبال ? پر حاضری دیں گے، پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اورمزار اقبال? پر فاتحہ خوانی کریں گے-نگران وزیراعلیٰ شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازہ پر پرچم کشائی کریں گے- نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے کالاخطائی روڈ پر سٹیٹ آف دی آرٹ سبزی وفروٹ منڈی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ڈیزائن کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی -نئی سبزی وفروٹ منڈی کے ساتھ فش مارکیٹ اورسلاٹر ہاو¿س بھی بنائے جائیں گے اور بہترین سیوریج سسٹم بچھایا جائے گا- نئی سبزی و فروٹ منڈی تک رسائی کیلئے دورویہ سڑک بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے- محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے لاہور کے نواح رکھ جھوک میں بوٹینیکل گارڈن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے - نجی شعبے کے اشتراک سے بوٹینیکل گارڈن قائم کیا جائے گا-بوٹینیکل گارڈن میں بٹر فلائی گارڈ ن میں تتلی کی ہزار اقسام رکھی جائے گی-نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے آج ایک بار پھر جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ ہسپتال کے اکثر وارڈز کے اے سی پھر بند تھے، تیماردار اپنے مریضوں کو ہاتھ والے پنکھے سے ہوا دے رہے تھے۔ واش رومز کی صورتحال ابتر اور صفائی کے انتظامات ناقص تھے، مریضوں اور تیمارداروں نے وزیر اعلی محسن نقوی کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ طوزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال کی حالت زار پر شدید برہمی کااظہار کیا اور صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت،پرنسپل جنرل ہسپتال اور ایم ایس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچنے کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود اے سی ٹھیک نہیں کئے گئے اور مریضوں کا گرمی اور حبس سے برا حال ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات کی۔وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب کے دیہاتوں میں شہروں کی طرز پر صفائی کا سسٹم متعارف کروانے کا انقلابی فیصلہ کیا ہے۔ جس پر 14 اگست سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر کے مطابق ''اب گاو¿ں چمکیں گے'' نامی اس پروگرام کے تحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دیہاتوں کو بھی شہروں کی طرز پر صفائی کا عملہ اور مکمل سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت دیہی آبادیوں کے بیماریوں سے تحفظ کے لیے صفائی کا منظم نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔ شہروں کی طرز پر دیہاتوں میں بھی کمپیوٹرائز برتھ سرٹیفکیٹس، ڈیتھ سرٹیفیکٹس اور میریج سرٹیفیکٹس کی سہولیات میسر ہوں گی۔ یونین کونسل کی سطح پر گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کے لیے جدید مشینری مہیا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہر یونین کونسل کو سینٹری ورکرز مہیا کیے جائیں گے۔ اسی طرح گلیوں اور نالیوں کی باقاعدگی سے صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ویلیج کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ انتظامی امور میں تسلی بخش کارکردگی کے حامل کمیٹی ممبران کو خصوصی مراعات دی جائے گی۔ آغاز 14 اگست کو وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی سے کروایا جائے گا۔ 
نگران وزیراعلیٰ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...