پی ایچ اے کا یوم آزادی پر مقابلہ مصوری 


 لاہور (نیوز رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کایوم آزادی کی مناسبت سے مقابلہ مصوری کا انعقاد کیا گیا ،مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے 70 سے زائد طالبہ اور طالبات نے حصہ لیا۔ شرکاءنے یوم آزادی کی مناسبت سے قائداعظم محمد علی جناح، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال، مینار پاکستان، شاہی قلعہ اور تاریخی ورثہ کی نقاشی کی۔ مقابلے کے اختتام پر ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے پہلی، دوسری، تیسری اور سپیشل پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں نقد انعام اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ 

ای پیپر دی نیشن