قائداعظمؒ کی خواہش پرعلامہ شبیر عثمانیؒنے پاکستان کی آزادی کا پرچم لہرایا: حافظ ابراہیم 

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) ممتازروحانی واصلاحی شخصیت اور ا لکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن کے مرکزی چیئرمین پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے یوم آزادی پر کہا کہ وطن عزیزپا کستان، اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔ ہم نے اس کی قدر اورحفاظت کرنی ہے۔ مغربی میں شیخ الاسلام علامہ شبیراحمدعثمانیؒ اورمشرقی میں علامہ ظفراحمد عثمانیؒ نے پہلی مرتبہ آزادی کا پرچم لہرایا۔ اب علمائے دیوبند پاکستان کی سا لمیت اور اس کے تحفظ و دفاع اور اس کی بقاءو ترقی میں بھی اپنا بھر کردارادا کرتے رہیں گے۔ تقریب میں ا لکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام شعبہ تحفیظ القرآن کے طلباءکے درمیان”مسابقہ تحفیظ القرآن“ 3 مرحلوں میں مکمل ہوا جس کے پہلے مرحلہ میں میں 60 کے قریب طلبہ شریک ہوئے اور اس میں اول پوزیشن فضیل نعیم، دوم پوزیشن مہد عبدالستار، سوم پوزیشن عمرکاشف نے حاصل کی،دوسرے مرحلے میں تقریباً 26 طلبہ نے حصہ لیا اور تیسر ے فائنل مرحلہ میں 8 طلبہ نے شرکت کی جس میں سے اول پوزیشن عیسی سہیل، دوم پوزیشن حمزہ اختراور سوم پوزیشن مصطفی محمود نے حاصل کی،پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اوران کے اساتذہ کرا م میں پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی، شیخ محمد سلیم،مولانا مجیب الرحمن اورامجد بھٹی نے نقد انعامات اوراسناد تقسیم کیں۔

ای پیپر دی نیشن