سید افضال حسین شاہ زنجانی کی سید عرفان مشہدی کی قیادت پر اظہار اعتماد 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکز تجلیات آستانہ عالیہ زنجانیہ حضرت سید میراں حسین زنجانی کے سجادہ نشین پیر طریقت پیر سید افضال حسین شاہ زنجانی نے عالمی مبلّغ حجتہ الاسلام پیر سید عرفان مشہدی کی قیادت پر اظہار اعتماد اور ناموس اہل بیتؓ و صحابہ کرامؓ کیلئے جدوجہد کو سراہتے ہوئے مریدین واحباب کیساتھ مرکزی جماعت اہل سنت میں شامل ہو گئے۔ امیر اہل سنت پیر عبد الخالق القادری مرکزی ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان مشہدی نے پیر سید افضال حسین زنجانی کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔امیر پنجاب سید ارشد حسین گردیزی سید ضمیر الحسن مشہدی،سید احسان احمد گیلانی، سید بلال حسین گردیزی، سید شبیہ الحسن، سید احسن رضا عرفانی،حکیم سرور حسین زاہد، محمد قاسم گورائیہ، محمد رمضان ،نعمان عادل،محمد عمر قادری یاسین مسعودی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن