ہمارے پڑوسی ملک نے پاکستان کو آج تک دل سے تسلیم نہیں کیا : آرمی چیف 

Aug 14, 2023


اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)آرمی چیف نے یوم آزادی پر کاکول اکیڈمی میں خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک نے پاکستان کو آج تک دل سے تسلیم نہیں کیا، یہ ملک ہمیشہ علاقائی امن اور سلامتی کیلیئے خطرہ رہا ہے، ہم نے یہ آزادی بیشمار قربانیوں کے بعد حاصل کی ہے اور ہم اس آزادی کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔ آرمی چیف نے واضح کیا کہ ہمارا ازلی دشمن اپنی نام نہاد اسٹریٹجک اہمیت اور توسیع پسندانہ عزائم کے خواب رکھتا ہے، یہ خواب جو ہندوتوا کے کٹّر نظریات کے تابع ہیں، اقوام عالم کی توجہ کے متقاضی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی جارحانہ عزائم سے مرعوب نہیں ہونگے، دو ایٹمی قوتوں پر مشتمل یہ خِطّہ ایسے جارحانہ عزائم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ بدقسمتی سے دشمن مسلسل اپنے ناپاک سیاسی عزائم کی تکمیل کیلیئے مصروف عمل ہے، اسے ماضی میں ان عزائم کی تکمیل کیلئے کی جانے والی مہم جوئی کی ناکامی کو ضرور یاد رکھنا چائیے۔ 

مزیدخبریں