پاکستان دو قومی نظریہ پر بنا : آرمی چیف 

Aug 14, 2023

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) پاکستان کی مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے 76ویں جشن آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عظیم رہنماو¿ں کے ویڑن اور قربانیوں کے باعث حاصل ہوا، افواج پاکستان اور عوام ایک تھے، ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے. یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں شاندار آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کے کمانڈنٹ میجر جنرل افتخار حسن نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ جنرل عاصم منیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ دن ہمارے قائدین اور اسلاف کی بصیرت اور قربانیوں سے حاصل کی گئی آزادی کی تکریم کا دن ہے۔ آج کا دن ہمیں پاکستان کا مطلب کیا لا الااللہ کے پیغام کی روح کو سمجھنے پر زور دیتا ہے۔ یہ پیغام دو قومی نظرئیے کی اساس اور برصغیر کے مسلمانوں کی منزل ہے۔ ہم 76 برس سے آزادی کا دن منانے کی روایت قائم رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان بیشمار وسائل اور ان گِنت نعمتوں کی سرزمین ہے۔ ہماری ترقی ہمارے اسلاف اور عوام کے خوابوں کی تعبیر ہو گی ، ہماری ترقی ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہے ، ہم ایک اہم اور کٹھن دور سے گزر رہے ہیں۔ ہمیں جغرافیائی اور سیاسی تنازعات، طاقت کے حصول کی کشمکش، تسلط پسندی اور جنگی جنون جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمیں پاکستان کو کمزور کرنے کی خواہش رکھنے والی ناکام قوتوں کا مسلسل سامنا ہے۔ ہم قائد اعظم کے قول کہ “دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹانہیں سکتی” کے امین ہیں۔ قوم ان چیلنجز خواہ وہ بیرونی ہوں یا اندرونی، سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ ، صلاحیت اور قابلیت رکھتی ہے۔ میں اس موقع پر اپنی عظیم قوم کو امید کا پیغام دیتا ہوں۔ ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ قومی فوج ہونے کے ناطے پاکستان آرمی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پ±ر عزم ہے۔ قوم اور فوج میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوششیں ناکام ہونگی۔ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں۔ ہمیں خوف اور مایوسی پھیلانے والوں کا منفی پروپیگنڈا مسترد کرنا ہوگا۔ یہ عناصر معاشرے میں نا امیدی پھیلانے کی ناکام کوششوں میں سرگرم ہیں۔ کوئی ملک اور قوم ایسے چیلنجز سے نبرد آزما ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتے۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام دو دہایوں سے دہشت گردی کی ظالمانہ کارروائیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔ میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ ہم دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف ضرور کامیاب ہونگے۔ ہماری خواہش ہے کہ ہم اپنے دوستوں اور شراکت داروں سے تعلقات مزید گہرے کریں ۔ ہمارے سامنے ایک تابناک مستقبل ہے بشرطیکہ ہم متحد ، ثابت قدم اور بے خوف رہیں ۔ آپ نے دفاع وطن کا مقدس پیشہ اپنایا ہے ۔ آپکے راستے میں اندرونی و بیرونی اور دیکھے ان دیکھے خطرات آئینگے۔ اس ملک کی عزت و وقار کی خاطر ہر قربانی کیلئے تیار رہیں ۔ میرا امید کا پیغام سب کیلئے ہے ۔ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور ہمیں اس عظیم قوم اور ملک پر فخر ہے ۔ یاد رکھیں! پاکستان ہماری پہچان اور ہماری بقا کا ضامن ہے ۔* پاکستان ہے تو ہم ہیں۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم اپنے دیرینہ دوست چین کے ساتھ تعاون اور اشتراک کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں اس کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، قطر اور ایران کے ساتھ تاریخی مراسم میں مزید بہتری آرہی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام عالم میں اپنے اصل مقام کےحصول کےلیے پرعزم ہے، ہماری خواہش ہے کہ ہم اپنے دوستوں اور شراکت داروں سے تعلقات مزید گہرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک تابناک مستقبل ہے بشرطیکہ ہم متحد، ثابت قدم اور بے خوف رہیں، آپ نے دفاع وطن کا مقدس پیشہ اپنایا ہے، آپ کے راستے میں اندرونی و بیرونی اور دیکھے، ان دیکھے خطرات آئیں گے۔ آپ اس ملک کی عزت و وقار کی خاطر ہر قربانی کیلئے تیار رہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ میرا امید کا پیغام سب کیلئے ہے، ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور ہمیں اس عظیم قوم اور ملک پر فخر ہے، یاد رکھیں! پاکستان ہماری پہچان اور ہماری بقا کا ضامن ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے کوشاں ہیں، آج کا دن ملکی دفاع کیلئے تجدید عہد کا دن ہے. انھوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، قوم یقین رکھے پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ہمیشہ لڑتے رہیں گے، آرمی چیف کا کہنا تھا قوم کویقین دلاتےہیں پاکستان کیلئے کسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ دن قائدین، اسلاف کی بصیرت اور قربانیوں سے حاصل آزادی کی تکریم کا دن ہے، ہمیں جغرافیائی، سیاسی تنازعات، طاقت کے حصول کی کشمکش کا سامنا ہے، ہمیں تسلط پسندی اور جنگی جنون جیسے چیلنجزکا بھی سامنا ہے، پاکستان کمزور کرنے کی خواہش رکھنے والی ناکام قوتوں کو ناکامی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم قائداعظم کے قول “دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کومٹا نہیں سکتی" کے امین ہیں، قوم اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ اور صلاحیت رکھتی ہے، میں اس موقع پراپنی عظیم قوم کوامید کا پیغام دیتا ہوں، ملکی خود مختاری اور سالمیت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ تقریب کے دوران 14اگست1947 قیام پاکستان سے متعلق دستاویزی فلم بھی نشرکی گئی جبکہ قائداعظم محمدعلی جناح کی تقریر بھی دکھائی گئی۔ آزادی پریڈ کی تقریب کے دوران سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہدائ کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہار تھی کہ پاکستانی عوام ایک زندہ دل قوم ہیں جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پ±رجوش انداز میں مناتے ہیں۔آرمی چیف نے شاندار پریڈ کے انعقاد پر کیڈٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمارے قائدین اور اسلاف کی بصیرت اور قربانیوں سے حاصل کی گئی آزادی کی تکریم کا دن ہے۔قوم کو امید کا پیغام دیتا ہوں۔ ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ قومی فوج ہونے کے ناطے پاکستان آرمی عوام کی فلاح و بہبود کیلیئے پ±ر عزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم اور فوج میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوششیں ناکام ہونگی۔ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں۔ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہمیں خوف اور مایوسی پھیلانے والوں کا منفی پروپیگنڈا مسترد کرنا ہوگا۔ یہ عناصر معاشرے میں ناامیدی پھیلانے کی ناکام کوششوں میں سرگرم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک اور قوم ایسے چیلنجز سے نبرد آزما ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتے۔ آرمی چیف نے اس ضمن میں مختلف قرآنی آیات کا بھی حوالہ دیا۔

آرمی چیف، خطاب

مزیدخبریں