دن دہاڑے ڈکیتی، اہل خانہ 35 تولے سونے، 15 لاکھ نقدی سے محروم

  حضرو( نمائندہ نوائے وقت) تھانہ رنگو کے علاقے ویسہ گاؤں میں زوہیب نامی شخص کے گھر 3 نامعلوم ڈاکوؤں گھس آئے جنہوں نے اسلحہ کے زور پر ان یرغمال بنا کر 35 تولے سونا 15 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے دن دہاڑے ڈکیتی کی اس بڑی واردات سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا چند روز قبل بھی تھانہ رنگو کی حدود میں نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے 15 لاکھ روپے لوٹ لئے تھے اتوار کے روز دلنواز نامی شخص جو خگوانی کا رہائشی ہے سے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اس کو لو ٹنے کی کوشش کی مذمت پر اسے ٹانگ میں گولی مار کر اسے شدید زخمی کرتے ہوئے اس سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے سرکل حضرو میں ایک دو ماہ کے دوران ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں ہونے کے باوجود پولیس کسی بھی ڈاکو کو نہیں پکڑ سکی جس کی وجہ سے سرکل حضرو کے عوام ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہیں واقع کی اطلاع ملتے ہی رنگو پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن