ڈی سی اٹک کا زمرد خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ

Aug 14, 2023

 اٹک(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے سربراہ سویٹ ہومز زمرد خان کے ہمراہ ڈسٹر کٹ پبلک سکول کی موجودہ و زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ڈی پی ایس کی عمارت کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور ان شاء اللہ جلد مکمل کر لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی ایس کو سکل بیسڈ تعلیمی ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت جنت کے حصول کا ذریعہ ہے اس لیے یتیم بچوں کے لئے ڈی پی ایس میں بالکل مفت تعلیم کے لئے کوٹہ کا بھی اعلان کیا، متعلقہ افسران نے ڈی سی اٹک اورسربراہ سویٹ ہومزکوبریفنگ دی۔

مزیدخبریں