بو چھال کلاں ( نامہ نگار) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع چکوال ظفر اسحاق نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال میں محکمے نے اپنے تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں جس میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں13کروڑ روپے، موٹر وہیکل اور ٹوکن وغیرہ میں 8کروڑ روپے اور 3کروڑ دیگر وصول کیے گئے ہیں اور الحمد اللہ بقایہ جات کی وصولی کا تناسب تقریباً سوفیصد رہا ہے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر اسحاق نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر چکوال اور تلہ گنگ میں پراپرٹی ٹیکس کیلئے پانچ سالہ سروے شروع کردیا ہے جس میں تلہ گنگ روڈ، جہلم روڈ اور پنڈی روڈ پر بڑے پلازوں اور کاروباری مراکز قائم ہونے سے محکمے کی آمدن میں سوفیصد زا ئد آمدن متوقع ہے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی بدمغزگی سے بچنے کیلئے اپنے ٹوکن ٹیکس اور سرکاری واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل ہمہ وقت جار ی رہتا ہے۔