کامرہ کینٹ (نامہ نگار)بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، اپنے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کر نے اور غریب افراد کو مفت علاج مہیا کرنے کیلئے مہریہ ٹاون (پرائیویٹ )لمیٹڈ اٹک نیمہریہ ہیومنٹی فاونڈیشن کی بنیاد رکھ دی جس کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر غریب اور مستحق بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ مہریہ ٹاون (پرائیویٹ )لمیٹڈ نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2 اٹک شہر انتظامیہ کی درخواست پر سکول کی کمپیوٹر لیب اپ ڈیٹ کی تاکہ بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے۔ لیب کا افتتاح ڈپٹی کمشنر اٹک راو عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر اٹک نے کیا اور مہریہ ٹاون (پرائیویٹ ) لمیٹڈ کے تعلیم دوست اقدام پر خراج تحسین پیش کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ملک محسن عباس، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اٹک اکرم ضیا ،ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری مبشر، ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری عابد، ڈائریکٹر ایجوکیشن مہریہ ہیومنیٹی فاونڈیشن آصف صدیقی ، پرسنل اسسٹنٹ چیف ایگز یکٹو آفیسر بابر عباسی بھی موقع پر موجود تھے ۔